donateplease
newsletter
newsletter
rishta online logo
rosemine
Bazme Adab
Google   Site  
Bookmark and Share 
design_poetry
Share on Facebook
 
Yas Chandpuri
 
Share to Aalmi Urdu Ghar
* مجھکو مل جائے اگر قربتِ قطبِ عالم *
منقبت قطب عالمؒ

مجھکو مل جائے اگر قربتِ قطبِ عالم
نام کے ساتھ لکھوں نسبتِ قطب عالم

جس کے دل میں ہے بہت الفتِ قطب عالم
بس وہی جانتا ہے عظمتِ قطب عالم

ان کی تعلیم تو ہے قریبِ الہیٰ کا سبب
ایک اک لفظ میں ہے رفعتِ قطب عالم

منہمک ہو کے مرادستِ قلم جب بھی اٹھے
تو رقم کرتا رہے مدحتِ قطبِ عالم

سادگی ایسی کہ ہو جائے تصنع قرباں
خاکساری میں رہی زینتِ قطبِ عالم

مجھکو توقیر کی دولت جو خدانے بخشی
کیوں نہ ہو دل سے فزوں حرمتِ قطب عالم

قرب سے کیجئے حاصل تو کھلے گا عقدہ
کام آتی ہے بہت نسبتِ قطبِ عالم

اس کی آنکھیں تو سدا محوِ تصور ہوں گی
جس نے دیکھی ہے بہت صورتِ قطب عالم

منکشف کس پہ نہیں ذات گرامی اے یاسؔ
کس کو معلوم نہیں شہرتِ قطب عالم
٭٭٭

 
Comments


Login

You are Visitor Number : 282