* قربِ شہ دیں رفعتِ عثمانؓ غنی ہے *
منقبت حضرت ؓ عثمانِ غنی
قربِ شہ دیں رفعتِ عثمانؓ غنی ہے
کیا شان ہے کیا شوکتِ عثمانؓ غنی ہے
نائب کیا اپنا انہیں اعزاز یہ بخشا
آقاؐ کو بہت الفتِ عثمانؓ غنی ہے
ہو جنگ کا ساماں کہ ضرورت پڑے کوئی
خدمت کیلئے دولتِ عثمانِ ؓ غنی ہے
چھوڑ ا نہ کبھی آپ نے دامانِ محمد
مشہور بہت قربتِ عثمانؓ غنی ہے
دل دیکھئے میرا عقیدت سے ہے بھر پور
ہونٹوں پہ مرے مدحتِ عثمانؓ غنی ہے
قرآن کی آیات پہ اعراب لگائے
کیا علم ہے کیا حکمتِ عثمانؓ غنی ہے
آقاؐ نے انہیں یاسؔ بہت دی ہیں دعائیں
یوں اور سوا عظمتِ عثمانؓ غنی ہے
٭٭٭
|