* ایک تصویر وفا عثمانؓ ذوالنورین ہی *
منقبت عثمانِ غنیؓ
ایک تصویر وفا عثمانؓ ذوالنورین ہیں
تابعِ خیر الوریٰ عثمانؓ ذوالنورین ہیں
عقد میں آئیں رسول اللہ کی دوبیٹیاں
نورِ چشمِ مصطفےٰ عثمانؓ ذوالنورین ہیں
مفسدوں نے سنگ ریزوں سے کیا چھلنی بدن
اس پہ بھی محو دعا عثمانؓ ذوالنورین ہیں
اُن کے اخلاقِ کریمانہ کی کیا ہوگی مثال
نرم دل بحرِ سخا عثمانؓ ذوالنورین ہیں
مال ودولت سے نوازا آپ کو اللہ نے
حاملِ جود وسخا عثمانؓ ذوالنورین ہیں
لے گئی بازی شہیدوں سے شہادت آپ کی
پیکر صبرو رضا عثمانؓ ذوالنورین ہیں
ایک پل گردِ کدورت جس پہ جم سکتی نہیں
صاف گو وہ آئینہ عثمانؓ ذوالنورین ہیں
آپ کی شرم وحیا اے یاسؔ ہے ضرب المثل
بالحاظ وباحیا عثمانؓ ذوالنورین ہیں
**** |