donateplease
newsletter
newsletter
rishta online logo
rosemine
Bazme Adab
Google   Site  
Bookmark and Share 
design_poetry
Share on Facebook
 
Yas Chandpuri
 
Share to Aalmi Urdu Ghar
* جہاں میں اس قدر ہے روشنی فاروقِ اع *
منقبت فاروقِ اعظم ؓ

جہاں میں اس قدر ہے روشنی فاروقِ اعظمؓ کی
’’نہ ہوگی کم کبھی تابندگی فاروقِ اعظم ؓ کی‘‘

وہ برتر تھے خلافت اس لئے سونپی گئی اُن کو
رہی حق پر ہمیشہ زندگی فاروقِ اعظمؓ کی

عرب میں رعب تھا اہل عجم میں دبدبہ اُن کا
ہر اک انساں کے دل پر تھی شہی فاروقِ اعظمؓ کی

کوئی مشکل میں ہوتو غائبا نہ دیکھ لیتے تھے
تھی چشمِ پر بصیرت دیدنی فاروقِ اعظمؓ کی

ہر اک انسان کی امداد کرنا اُن کی فطرت تھی
تھی فیضِ عام بندہ پروری فاروقِ اعظم ؓ کی

جب اعلان ِ نماز پنچگانہ سامنے آیا
اذاں بالجہر ہو تجویز تھی فاروق اعظم ؓ کی

نگاہِ لطف نے حالات کا رخ ہی بدل ڈالا
طبیعت خود مسخر ہوگئی فاروقِ اعظمؓ کی

نہ تھا اسلام کا سن ہجرتِ سرکارؐ سے پہلے
سنِ ہجری رہے تجویز تھی فاروقِ اعظم ؓ کی

شجاعت میں رہا اے یاسؔ ان کا نام تانبدہ
کراں سے تاکراں تھی روشنی فاروق ِ اعظمؓ کی
٭٭٭

 
Comments


Login

You are Visitor Number : 316