* جہاں میں تھی یکتا شرافت عمرؓ کی *
منقبتِ فاروقِ اعظمؓ
جہاں میں تھی یکتا شرافت عمرؓ کی
بہت مخلصانہ تھی عادت عمرؓ کی
فصاحت بلاغت تھی تخصیص اس کی
بہت معتبر تھی خطابت عمرؓ کی
مساوات اُن کا طریقہ تھا پیہم
رہی منصفانہ عدالت عمرؓ کی
وہ جذبہ وہ جرأت وہ ایماں کی طاقت
نہ بھولے گا کوئی شجاعت عمرؓ کی
غذا میں تھازیتوں کا تیل روٹی
اسی پہ تو بس تھی قناعت عمرؓ کی
سبھی شاد تھے اُن سے مجبور وبیکس
سبھی پرتھی پیہم عنایت عمرؓ کی
رہا یاسؔ یکتا وہ عزم وعمل میں
ہوئی جسکو حاصل اطاعت عمرؓ کی
٭٭٭
|