donateplease
newsletter
newsletter
rishta online logo
rosemine
Bazme Adab
Google   Site  
Bookmark and Share 
design_poetry
Share on Facebook
 
Yas Chandpuri
 
Share to Aalmi Urdu Ghar
* وہی یاد مصطفی ہے وہی قربت محمدؐ *
نعت پاکؐ

وہی یاد مصطفی ہے وہی قربت محمدؐ
بھلا کیسے بھول جائوں میں یہ نسبتِ محمدؐ
مری زندگی کا مقصد اسی راستے پہ چلنا
جو بتا رہی ہے مجھ کو یہ شریعتِ محمدؐ
ہے سلام تو مقدم ہے کلام تو موخر
یہی بات عام کرنا تو ہے سنت محمدؐ
مری زندگی میں شامل ہے انہیں کا فیض ہر دم
مرے دل میں کار فرما ہے عقیدت محمدؐ
یہ مزاج یہ طبیعت یہ زبان کی حلاوت
ہوئے جس سے سب مسخر وہ ہے سیرت محمدؐ
وہ جو چار یار ان کے بڑے نامور ہیں 
شب و روز تھی میسر انہیں قربتِ محمدؐ
اُسے ہم کہیں صحابی وہی یاس جنتی ہے
جسے ہو گئی ہے حاصل کبھی صحبتِ محمدؐ
٭٭٭

 
Comments


Login

You are Visitor Number : 324