donateplease
newsletter
newsletter
rishta online logo
rosemine
Bazme Adab
Google   Site  
Bookmark and Share 
design_poetry
Share on Facebook
 
Yas Chandpuri
 
Share to Aalmi Urdu Ghar
* محمد کو جو دل سے چاہتا ہے *
نعت پاک

محمد کو جو دل سے چاہتا ہے
بلندی پر اسی کا مرتبہ ہے
وہی بس رحمت للعالمیں ہیں
گنہگاروں کو ان کا آسرا ہے
ملی کفر و ضلالت سے رہائی
کرم انسانیت پر کر دیا ہے
رہے صبر و رضا میں اس کی ہردم
قناعت اس سے بڑھ کر اور کیا ہے
خدا کرتا ہے خود مدحت سرائی
فرشتوں میں تمہارا تذکرہ ہے
بلالو مجھ کو بھی اپنے قریں تم
یہی میری فقط اک التجا ہے
عمرؓ  عثماںؓ ابو بکرؓ و علیؓ سے
بڑا مخصوص قربِ مصطفی ہے
کرم جس پر بھی فرمایا خدا نے
اسے دنیا میں سب کچھ مل گیا ہے
مقامِ شکر ہے اے یاس تم کو
شعورِ آگہی اس نے دیا ہے
٭٭٭
 
Comments


Login

You are Visitor Number : 309