donateplease
newsletter
newsletter
rishta online logo
rosemine
Bazme Adab
Google   Site  
Bookmark and Share 
design_poetry
Share on Facebook
 
Yas Chandpuri
 
Share to Aalmi Urdu Ghar
* مدحِ سرکار میں اشعار کی خوشبو آئے *
نعت پاک

مدحِ سرکار میں اشعار کی خوشبو آئے
سیرتِ احمد مختار کی خوشبو آئے
میری آنکھوں میں مدینے کی فضا رقص کرے
ذہن میں کوچہ و بازارکی خوشبو آئے
جب پڑھوں دل سے میں آقا پہ درود اور سلام
گھر کے ہر گوشے میں سرکار کی خوشبو آئے
خواب میں آپ کا دیدار میسر ہو مجھے
آپ کے قرب گل آثار کی خوشبو آئے
اپنی امت کے لئے رو کے دعائیں کرنا
سارے عالم میں ان افکار کی خوشبو آئے
یہ ابو بکرؓ و عمرؓ حضرت عثمانؓ و علیؓ
آپ ؐکی بزم میں ان چار کی خوشبو آئے
یاس کیا پوچھتے ہو طرز تکلم ان کا
ایک اک حرف سے گلزار کی خوشبو آئے
٭٭٭٭
 
Comments


Login

You are Visitor Number : 293