* اے خدا ہم بھی کبھی مکہ مدینہ دیکھی *
نعت پاک
اے خدا ہم بھی کبھی مکہ مدینہ دیکھیں
کعبہ دیکھیں کبھی سرکار کا روضہ دیکھیں
کاش یہ دل کی تمنا تو کبھی بر آئے
عالم ِخواب میں ان کا رخ زیبا دیکھیں
آئو بن جائیں سبھی عاشقِ محبوب خدا
اپنے اپنے سبھی ایمان کا جذبہ دیکھیں
نور ہی نور ہو جس سمت نگاہیں اٹھیں
جگمگاتا ہوا شہر شہ بطحا دیکھیں
ہے گناہوں کے سبب دل میں ندامت اے یاس
روتی آنکھوں سے کبھی منظرِ طیبہ دیکھیں
٭٭٭
|