donateplease
newsletter
newsletter
rishta online logo
rosemine
Bazme Adab
Google   Site  
Bookmark and Share 
design_poetry
Share on Facebook
 
Yas Chandpuri
 
Share to Aalmi Urdu Ghar
* دیکھا ہے سنگ میں کبھی کفِ پا حضورؐ  *
نعت پاک 

دیکھا ہے سنگ میں کبھی کفِ پا حضورؐ کا
یہ معجزہ ہے خوب خلاصہ حضورؐ کا
خوشنودی الٰہ اگر چاہتے ہو تم
اپنائو زندگی میں طریقہ حضور کا
یہ آرزو ہے میری خدا وند دو جہاں 
آنکھوںک ے سامنے ہو سراپا حضور کا
جن و بشر ملائکہ ہیں معترف کہ ہے 
قرآں کا حرف حرف قصیدہ حضور کا
دیکھا ہے میں نے اپنی نگاہوں سے بار بار
جنت سے کم نہیں ہے مدینہ حضور کا
کیوں کر نہ ہوبتائو وہ جنت کا مستحق
دیکھا ہے جس نے پیار سے چہرہ حضور کا
یہ شمس ، یہ قمر ، یہ ستارے، یہ کہکشاں
روشن ہے سب میں جلوۂ یکتا حضور کا
یہ مشک یہ گلاب یہ خوشبوئیں بے شمار
افضل ہے سب سے یاس پسینہ حضور کا
٭٭٭٭


 
Comments


Login

You are Visitor Number : 320