donateplease
newsletter
newsletter
rishta online logo
rosemine
Bazme Adab
Google   Site  
Bookmark and Share 
design_poetry
Share on Facebook
 
Yas Chandpuri
 
Share to Aalmi Urdu Ghar
* ابھرتی ہے انہیں پانے کی خواہش *
نعت پاک

ابھرتی ہے انہیں پانے کی خواہش
مدینے میں بس جانے کی خواہش
میں عشق مصطفی میں کھو گیا ہوں
عبث ہے مجھ کو اب پانے کی خواہش
جو مل جائے گدائی ان کے در کی
نہیں ہوگی کہیں جانے کی خواہش
میں رہ کر ہند میں اکتا گیا ہوں
ستاتی ہے نکل جانے کی خواہش
بڑی شدت سے دل میں موجزن ہے
درِ محبوب تک جانے کی خواہش
پلائیں گے وہ بھر کر آبِ کوثر
نہ ہو کیوں مجھ کو پیمانے کی خواہش
بقایا عمر روضے پر گذارے
یہی ہے ایک دیوانے کی خواہش
میں مدت سے پروں کو تولتا ہوں
لئے بیٹھا ہوں اُڑ جانے کی خواہش
دیارِ مصطفی جانا ہے مجھ کو
وہیں ہے یاس مر جانے کی خواہش
٭٭٭٭
 
Comments


Login

You are Visitor Number : 314