* ایک اک لب پہ ان کی عظمت ہے *
نعت پاک
ایک اک لب پہ ان کی عظمت ہے
ایک اک دل میں ان کی چاہت ہے
حسن اخلاق شکل ہے ان کی
حسنِ کردار ان کی سیرت ہے
انؐ کو کہتے ہیں رحمتِ عالم
دونوں عالم پہ ان کی رحمت ہے
کیوں نہ میں اپنا مشغلہ کر لوں
’’ نعت احمد بڑی عبادت ہے‘‘
کچھ تو فرمائیے کرم اس پر
کتنی گمراہ آج امت ہے
نقشِ پائے حبیب پر چلنا
اصل میں یہ عمل ہی سنت ہے
اُن کا کردار رب کا ہے جلوہ
ان ؐکا ارشاد حسنِ وحدت ہے
وہ بڑا با نصیب ہے انساں
جس کو سرکار سے محبت ہے
کیوں نہ ہو یاس انؐ کا گرویدہ
یاس پر خاص ان ؐکی رحمت ہے
٭٭٭
|