donateplease
newsletter
newsletter
rishta online logo
rosemine
Bazme Adab
Google   Site  
Bookmark and Share 
design_poetry
Share on Facebook
 
Yas Chandpuri
 
Share to Aalmi Urdu Ghar
* کتنا اچھا تھا مرے پیارے نبی کا کرد *
نعت پاک 

کتنا اچھا تھا مرے پیارے نبی کا کردار 
مرحلے کر دئیے آساں جو ہوئے تھے دشوار 
جان و دل فکر و نظر کیوں نہ تصدق کردیں
عرض طیبہ پہ چلیں لے کے دلوں میں ایثار
تشنگی چھو نہیں سکتی ہے لبوں کو ان ؐکے 
وہ جو رہتے ہیں مئے عشق نبی سے سرشار
روز و شب صبح و مساکر کے محبت دیکھو
انؐ کا بیمارکبھی ہو نہیں سکتا بیمار
اللہ اللہ وہ گل ہائے محبت اُنؐ کے
باغ و تواغ ہیں صحرا کو بھی بنائیں گلزار
تربیت جس نے مرے پیارے نبی ؐسے پائی
اس کا اونچا ہی رہا بزم جہاں میں کردار
ابو ایوب کے دروازے پہ ناقہ ٹھہرا
سب تھے مشتاق کہ مہماں ہوں ہمارے سرکارؐ
بھائی کا بھائی عداوت سے لہو پیتا تھا
یونہی آجاتے تھے ہر بات پہ لیکر تلوار
ایک امی نے کیا یاس سبھی کو سیدھا
اہلِ مکہ تھے جہالت سے بہت ہی کجدار
٭٭٭

 
Comments


Login

You are Visitor Number : 323