donateplease
newsletter
newsletter
rishta online logo
rosemine
Bazme Adab
Google   Site  
Bookmark and Share 
design_poetry
Share on Facebook
 
Yas Chandpuri
 
Share to Aalmi Urdu Ghar
* نبی ومرسل حبیبِ ؐ مولا ہمارے آقاؐ  *
نعتِ پاک ﷺ

نبی ومرسل حبیبِ ؐ مولا ہمارے آقاؐ ہمارے آقاؐ
مدینے والے وہ شاہِ بطحا ہمارے آقاؐ ہمارے آقاؐ

شفیع ِ محشر ہیں سب سے برتر نہیں ہے کوئی بھی انؐ کا ہمسر
وہؐ سب سے افضل وہؐ سب سے اعلیٰ ہمارے آقاؐ ہمارے آقاؐ

بیاں کسی سے نہ ہوگا ہرگز بلند اُن ؐ کا مقام و رتبہ
خدا نے قرآں میں جن کو لکھا ہمارے آقاؐ ہمارے آقاؐ

جدھر بھی دیکھو ہےنورِ مرسل قدم قدم پر ظہورِ مرسل
ہیں دونوں عالم کا وہ اجالا ہمارے آقاؐ ہمارے آقاؐ

غریبوں مجبور وبیکسوں کے وہی ہیں ملجا وہی ہیںماویٰ
ہر ایک دکھ درد کا مداوا ہمارے آقاؐ ہمارے آقاؐ

وہی تو رشکِ جناں ہیں بیشک وہی تو فخرِ جہاں ہیں بیشک
ہے جن کا دنیا میں بول بالا ہمارے آقاؐہمارے آقاؐ

برائے اُمت وہ ؐ رونے والے چٹائی پر یاسؔ سونے والے
قناعت و فقر میں وہؐ یکتا ہمارے آقا ہمارے آقاؐ
٭٭٭
 
Comments


Login

You are Visitor Number : 323