donateplease
newsletter
newsletter
rishta online logo
rosemine
Bazme Adab
Google   Site  
Bookmark and Share 
design_poetry
Share on Facebook
 
Yas Chandpuri
 
Share to Aalmi Urdu Ghar
* کیا پوچھتے ہو تم مرے پیارے نبیؐ کی &# *
نعتِ پاک ﷺ

کیا پوچھتے ہو تم  مرے پیارے نبیؐ کی بات
ایسی نہ کوئی آئی نہ آئیگی کوئی ذات

جس نے خلوص پیار سے نام اُنؐ کا لے لیا
مومن ہے وہ غموں سے ملے گی اسے نجات

نذرانہ بھیجتا ہوں درود وسلام کا
وابسطہ ہوگئی ہے اب انؐ سے مری حیات

توفیق دے خدا تو لکھوں مدحتِ رسولؐ
قرطاس بے مثال ہو خامہ ہو میرا ہات

اُن ؐ کے قدم جب آے شکستہ صنم ہوئے
پھیلا حق اِس طرح سے کہ باطل نے کھائی مات

یہ کہکشاں یہ چاند ستارے یہ آفتاب
پھولوں میں سبزہ زار میں انؐ کی تجلیات

آنکھوں کے سامنے ہے سراپا حضورؐ کا
ہرشے میں دیکھتا ہوں میں اُن کی تجلیات

حسنِ عمل سے کرلیا دشمن کو بھی قریب
اخلاق تھا یہ اُن ؐ کا سراپا تھے التفات

شق ہوگیا قمر ہوئے اشجار کلمہ گو
یہ ہیں حضورِؐ سرورِ عالم کے معجرات

مانوس کیوں نہ ہوتے بھلا سن کے مشرکین
لہجہ بھی اُنؐ کا نرم تھا شیریں تھی اُن ؐکی بات

اے یاؔس نعتِ احمدؐ مختار جب لکھوں
پاکیزہ میرا ذہن ہو پاکیز میری بات
٭٭٭


 
Comments


Login

You are Visitor Number : 307