donateplease
newsletter
newsletter
rishta online logo
rosemine
Bazme Adab
Google   Site  
Bookmark and Share 
design_poetry
Share on Facebook
 
Yas Chandpuri
 
Share to Aalmi Urdu Ghar
* تخیل کو سرورِ جاودانی بخش دیتا ہے *
حمد باری تعالی

تخیل کو سرورِ جاودانی بخش دیتا ہے
زباں کو وہ مری معجز بیانی بخش دیتا ہے
فصاحت اور بلاغت سے نوازا ہے بہت اس نے
مری غزلوں کو الفاظ و معانی بخش دیتا ہے
وہی کرتا ہے اپنے ذکر سے سرشار اس دل کو 
وہی دردِ محبت غیر فانی بخش دیتا ہے
مٹا کر رات کی تاریکیاں سب اہل دنیا کو
وہ اپنے فضل سے صبحیں سہانی بخش دیتا ہے
کبھی وہ چھین لیتا ہے کسی سے اقتدار اس کا
کبھی محکوم کو وہ حکمرانی بخش دیتا ہے
عطا کرکے رسولؐ پاک کی در بوسیاں ہم کو
وہ کعبہ کی یقینا پاسبانی بخش دیتا ہے
کلی کو مسکراہٹ قہقہہ دیتا ہے پھولوں کو
زمینِ خشک کو رحمت کا پانی بخش دیتا ہے
میں تحمید و ثنائے کبریا ہر آن کرتا ہوں
کرم سے مجھ کو شغل نعت خوانی بخش دیتا ہے
جو عاشق ہیں کتاب اللہ کو محفوظ رکھتے ہیں
انہیں مفہوم شوقِ ترجمانی بخش دیتا ہے
وہ جس کو چاہتا ہے ذلت و رسوائی میں رکھنا
اُسی کو یاس خوئے بد زبانی بخش دیتا ہے
****
 
Comments


Login

You are Visitor Number : 334