* مسرتوں کی ہوس میں شدید ہو نہ سکا *
ظہیر صدیقی
نام:محمد ظہیر الدین صدیقی، ولدیت: مولانا سمیع الدین صدیقی،تاریخ پیدائش :۱۳۵۵ھ، تعلیم: بی اے آنرز،ایم اے۔ وطن :موضع ببھنول، (رہتاس ) بہار، پیشہ :تصانیف۔1 ۔ ما سوا۔ (نظموں کا مجموعہ۔۱۹۷۶ئ) ۲۔ مُدّعا( غزلوں کا مجموعہ)
مسرتوں کی ہوس میں شدید ہو نہ سکا
غم اپنا حسبِ توقع مفید ہو نہ سکا
نہیں کہ میں نے نہ کی مدحِ رہبراں لیکن
یہ کام وہ تھا کہ مجھ سے مزید ہو نہ سکا
وہ حادثہ جسے چاہا کہ بھول جائوں میں
میرے گمان و یقیں سے بعید ہو نہ سکا
اک ازدحام تھا بازارِ شاعری میں مگر
سخن ظہیرؔ کا جنسِ خرید ہو نہ سکا
٭٭٭٭
|