* وہ مجنوں کا زمانہ ڈھونڈتے ہیں *
غزل
وہ مجنوں کا زمانہ ڈھونڈتے ہیں
حقیقت میں فسانہ ڈھونڈتے ہیں
اجالوں سے جو ڈرتے ہیں ہمیشہ
اندھیرے میں ٹھکانہ ڈھونڈتے ہیں
سوا اُلّو کے رات آنے سے پہلے
پرندے آشیانہ ڈھونڈتے ہیں
وہ جن کے دل یہاں چیچک زدہ ہیں
حسیں چہروں پہ دانہ ڈھونڈتے ہیں
بہت نچلے گھرانے کے سوالی
بہت اونچا گھرانہ ڈھونڈتے ہیں
سنور جائے جہاں پردین دنیا
وہ اشرف آستانہ ڈھونڈتے ہیں
اشرف یعقوبی
6/2/H/1, K.B. 1st Lane
Narkeldanga, Kolkata-700011
Mob: 9903511902 / 9835628519
…………………………
|