donateplease
newsletter
newsletter
rishta online logo
rosemine
Bazme Adab
Google   Site  
Bookmark and Share 
design_poetry
Share on Facebook
 
Ashraf Yaqubi
 
Share to Aalmi Urdu Ghar
* کہاں ہم آسماں سے جھانکنے کی بات کر *
غزل

کہاں ہم آسماں سے جھانکنے کی بات کرتے ہیں
زمیں پہ رہکے ہم تو سامنے کی بات کرتے ہیں

تمہارے شہر کا دستور یہ ہم نے عجب دیکھا
جو پستہ قد ہیں وہ قد ناپنے کی بات کرتے ہیں

سناتے کیوں نہیں ہم داستانیں فتح کی ان کو
ہم اپنے بچوں سے کیوں ہارنے کی بات کرتے ہیں

گنوادی جان جس میں ڈوب کر نادان لوگوں نے
اُسی اندھے کنویں میں جھانکنے کی بات کرتے ہیں

جو پتّے سوکھ جاتے ہیں درختوں سے جدا ہو کر
وہی پتّے ہوا میں ناچنے کی بات کرتے ہیں

یقیں کیسے کریں اشرف بھلا ہم ان کی باتوں کا
جو خود سوئے ہوئے ہیں جاگنے کی بات کرتے ہیں

اشرف یعقوبی

6/2/H/1, K.B. 1st Lane
Narkeldanga, Kolkata-700011
Mob: 9903511902 / 9835628519
…………………………
 
Comments


Login

You are Visitor Number : 297