donateplease
newsletter
newsletter
rishta online logo
rosemine
Bazme Adab
Google   Site  
Bookmark and Share 
design_poetry
Share on Facebook
 
Ashraf Yaqubi
 
Share to Aalmi Urdu Ghar
* بدن پر آبلے تلوئوں پہ جب چھالوں کا  *
غزل

بدن پر آبلے تلوئوں پہ جب چھالوں کا قبضہ تھا
تو ہر شہرِ ستم پر حوصلہ والوں کا قبضہ تھا

کھنڈر میں ہو گئے تبدیل جو اونچے محل کل تھے
سناہے ہم نے ان پر ’’ حور‘‘ سے گالوں کا قبضہ تھا

وہاں اہلِ سیاست اب دوکاں اپنی چلاتے ہیں
جہاں بندوق دھاری مافیا والوں کا قبضہ تھا

سنا ہے میں نے ان کی گفتگو سے پھول جھڑتے تھے
زمانے کے دلوں پر جب غزل والوں کا قبضہ تھا

اب ان کے جسم پر عریاں مناظر رقص کرتے ہیں
کلنڈر کے بدن پر کل ندی نالوں کا قبضہ تھا

یہ جب کی بات ہے ہم شہر میں شاعر نہ تھے اشرف
تو ایوانِ ادب پر بس سند والوں کا قبضہ تھا

اشرف یعقوبی

6/2/H/1, K.B. 1st Lane
Narkeldanga, Kolkata-700011
Mob: 9903511902 / 9835628519
…………………………
 
Comments


Login

You are Visitor Number : 310