donateplease
newsletter
newsletter
rishta online logo
rosemine
Bazme Adab
Google   Site  
Bookmark and Share 
design_poetry
Share on Facebook
 
Ashraf Yaqubi
 
Share to Aalmi Urdu Ghar
* سنا ہے درد کی شاخوں پہ پھل خوشیوں ک *
غزل

سنا ہے درد کی شاخوں پہ پھل خوشیوں کے لگتے ہیں
یہ جملے آج کل مجھ کو مگر قصّوں کے لگتے ہیں

ہمیشہ گھومتے رہتے ہیں جو بدنام گلیوں میں
لباسوں سے تو شہزادے ہمیں محلوں کے لگتے ہیں

نہ جانے سونا گاچھی نام کس نے رکھ دیا اس کا 
جہاں میلے ہمیشہ پھول سے جسموں کے لگتے ہیں

سبکدوشی ہوئی ہے نوکری سے کل پِتا جی کی
بہت اترے ہوئے چہرے جواں بیٹوں کے لگتے ہیں

سویرے سے جو لے کر بیٹھتے ہیں رات کا قصّہ
وہ قصّے رات کے سہمے ہوئے خوابوں کے لگتے ہیں

وہ اب جانے لگے ہیں بیگ میں رکھ کر کتاب اپنی
ہمارے گائوں کے بچے بھی اب شہروں کے لگتے ہیں

کہاں شاداب پیڑوں کی صفوں میں آگئے اشرف
یہاں تو دام بس سوکھے ہوئے پیڑوں کے لگتے ہیں

اشرف یعقوبی

6/2/H/1, K.B. 1st Lane
Narkeldanga, Kolkata-700011
Mob: 9903511902 / 9835628519
…………………………
 
Comments


Login

You are Visitor Number : 327