* جسے تھا ڈھونڈنا رشتہ بڑی بہن کے لئ *
غزل
جسے تھا ڈھونڈنا رشتہ بڑی بہن کے لئے
ہوس کے بن میں بھٹکتا ہے وہ ہرن کے لئے
قصیدے لکھتا رہا جو سدا وطن کے لئے
کل اس کی لاش پہ چندہ ہوا کفن کے لئے
حسین پھولوں کے کھلنے کی پھیلتی خوشبو
برُا شگُن ہے ترے دور میں چمن کے لئے
ہے ایک ٹکڑا جو پتھر کا دستِ آزر میں
تڑپ رہا ہے تراشیدہ اک بدن کے لئے
اب اچھے اچھوں کو جُوڑے میں باندھ لیتی ہے
وہ جس کی زلف ترستی تھی اک ربن کے لئے
بے ہاتھ پائوں کی ہم شاعری نہیں کرتے
بدن ضروری ہے اشرف لباسِ فن کے لئے
اشرف یعقوبی
6/2/H/1, K.B. 1st Lane
Narkeldanga, Kolkata-700011
Mob: 9903511902 / 9835628519
…………………………
|