donateplease
newsletter
newsletter
rishta online logo
rosemine
Bazme Adab
Google   Site  
Bookmark and Share 
design_poetry
Share on Facebook
 
Ashraf Yaqubi
 
Share to Aalmi Urdu Ghar
* جب سے وہ کالی رات مرے نام کر گیا *
غزل

جب سے وہ کالی رات مرے نام کر گیا
سورج جو میرے نام کا تھا وہ بھی مر گیا

حالانکہ کل کی بات ہے آیا ہوں گائوں سے
لگتا ہے مجھ کو جیسے زمانہ گذر گیا

کچھ دور تک چلا وہ بہت آن بان سے
پھر یہ ہوا کہ اپنے ہی سائے سے ڈر گیا

چھوڑا نہ اس نے مرا تعاقب تمام عمر
میں جس طرف گیا مرا سایہ اُدھر گیا

لپٹی ہوئیں ہیں تتلیاں کاغذ کے پھول سے
ہم کیا بتائیں تم کو زمانہ کدھر گیا

ہے کتنی دردناک کہانی غریب کی
کل لاٹری کھلی تو خوشی سے وہ مر گیا

نادان باغباں کو ہوئی اس گھڑی خبر
کلشن سے جب بہار کا موسم گذر گیا

اشرف رہِ وفا میں اٹھے جب مرے قدم
دریا میں میرے واسطے رستہ ابھر گیا

اشرف یعقوبی

6/2/H/1, K.B. 1st Lane
Narkeldanga, Kolkata-700011
Mob: 9903511902 / 9835628519
بشکریہ: مشتاق دربھنگوی
…………………………
 
Comments


Login

You are Visitor Number : 319