donateplease
newsletter
newsletter
rishta online logo
rosemine
Bazme Adab
Google   Site  
Bookmark and Share 
design_poetry
Share on Facebook
 
Ashraf Yaqubi
 
Share to Aalmi Urdu Ghar
* کیسے نباہ میری ہو ان وحشیوں کے سات *
غزل

کیسے نباہ میری ہو ان وحشیوں کے ساتھ
جو ڈالیاں بھی لے گئے کچّے پھلوں کے ساتھ

کچھ اس سے بھی زیادہ ہے ہم پر ستم روا
ہوتا تھا جو عرب میں کبھی بدوئوں کے ساتھ

خوش خوش گئے تھے شہر میں جو تا خریدنے
کس کو خبر تھی آئیں گے بیساکھیوں کے ساتھ

اب کے فساد میں تھا یہ منظر بھی سامنے
کچھ لوگ وردیوں میں تھے بلوائیوں کے ساتھ

بادِ صبا کے جھونکے نے اس کو بجھا دیا
وہ اک دیا جو لڑتا رہا آندھیوں کے ساتھ

رہنے دیانہ ہم کو کسی اک مقام پر
موسم کا وہ سلوک ہے ہم پنچھیوں کے ساتھ

اشرف وقار جن کا نہیں ہیں سماج میں
ایسے بھی لوگ دیکھے گئے لیڈروںکے ساتھ

اشرف یعقوبی

6/2/H/1, K.B. 1st Lane
Narkeldanga, Kolkata-700011
Mob: 9903511902 / 9835628519
بشکریہ: مشتاق دربھنگوی
…………………………
 
Comments


Login

You are Visitor Number : 283