* کس لباسِ غضب میں رہتا ہے *
غزل
کس لباسِ غضب میں رہتا ہے
جس کا بھائی عرب میں رہتا ہے
کس کی ہمت ہے ٹوک دے مجھ کو
میرا لڑکا کلب میں رہتا ہے
بات کرتا ہے وہ بھی ایماں کی
جو صفِ بو لہب میں رہتا ہے
اب مصنف کتابِ فحش کا بھی
والیانِ ادب میں رہتا ہے
جس کا نام ونسب نہیں معلوم
جستجوئے نسب میں رہتا ہے
ایک مزدور باپ کا بیٹا
غرق عیش وطرب میں رہتا ہے
ہے یہ فیضِ شہودؔ جو اشرف
والیانِ ادب میں رہتا ہے
اشرف یعقوبی
6/2/H/1, K.B. 1st Lane
Narkeldanga, Kolkata-700011
Mob: 9903511902 / 9835628519
…………………………
|