donateplease
newsletter
newsletter
rishta online logo
rosemine
Bazme Adab
Google   Site  
Bookmark and Share 
design_poetry
Share on Facebook
 
Ashraf Yaqubi
 
Share to Aalmi Urdu Ghar
* گرم ہوا سے بچنے والے ایسا بھی ہو سک *
غزل

گرم ہوا سے بچنے والے ایسا بھی ہو سکتا ہے
گھر میں رہ کر چاند سا مُکھڑا کالا بھی ہو سکتا ہے

پیڑ پہ پتھر پھینکنے والا اتنا دور اندیش کہاں
اس پتھر سے زخمی اس کا چہرا بھی ہو سکتا ہے

اپنے ملک میں اکثر یارو الٹی گنگا بہتی ہے
گائوں کا کوئی ان پڑھ لوفر مکھیا بھی ہو سکتا ہے

چڑھتا سورج پوج رہے ہو لیکن اتنا یاد رہے 
چڑھتا سورج رات اُگل دے ایسا بھی ہو سکتا ہے

ہنس ہنس کر جو ملتے ہیں ان سے ملنا ہے ٹھیک مگر
ایسے لوگوں سے ائے صاحب دھوکا بھی ہو سکتا ہے

مٹی سونا بھائو بکی ہے دنیا کے بازاروں میں
کس کو خبر تھی اصلی سکّہ کھوٹا بھی ہو سکتا ہے

سوچ سے اپنی باہر تھی یہ بات جدائی سے پہلے
اشرف بھیڑ میں رہنے والا تنہا بھی ہو سکتا ہے

اشرف یعقوبی

6/2/H/1, K.B. 1st Lane
Narkeldanga, Kolkata-700011
Mob: 9903511902 / 9835628519
…………………………
 
Comments


Login

You are Visitor Number : 323