donateplease
newsletter
newsletter
rishta online logo
rosemine
Bazme Adab
Google   Site  
Bookmark and Share 
design_poetry
Share on Facebook
 
Ashraf Yaqubi
 
Share to Aalmi Urdu Ghar
* خون کے ہیں پیاسے سب شامیوں کی بستی  *
غزل

خون کے ہیں پیاسے سب شامیوں کی بستی میں
موتیوں کی قیمت کیا ڈاکوئوں کی بستی میں

سر مرا سلامت ہے یہ بھی اک کرامت ہے
ورنہ کون بچتا ہے پاگلوں کی بستی میں

تیرے شہر میں آکر سہمے سہمے رہتے ہیں
جیسے آگئے ہیں ہم بھیڑیوں کی بستی میں

ایک ہی ہوا ہے جو آتی جاتی رہتی ہے
گُل رخوں کی بستی سے قاتلوں کی بستی میں

کس میں اتنی ہمّت ہے کون جاکے دیکھے گا
کیسے کیسے قاتل ہیں سادھوئوں کی بستی میں

تخت وتاج کے مالک ہو گئے وہ کیا کہئے
بھیک مانگتے تھے جو تاجروں کی بستی میں

کانچ کا بدن لیکر گھومتے ہو ائے اشرف
ٹوٹ پھوٹ جائو گے پتھروں کی بستی میں

اشرف یعقوبی

6/2/H/1, K.B. 1st Lane
Narkeldanga, Kolkata-700011
Mob: 9903511902 / 9835628519
…………………………
 
Comments


Login

You are Visitor Number : 366