* ہر طرف کُو بکُو چاہئے *
غزل
ہر طرف کُو بکُو چاہئے
پیار کی گفتگو چاہئے
عظمتِ شامِ غم کے لئے
میرے دل کا لہو چاہئے
منزلیں یوں تو ملتی نہیں
اک ذار جستجو چاہئے
رند پھر ہوش میں آگئے
ان کو جام سبو چاہئے
زندگی خود سنور جائے گی
آئینہ روبرو چاہئے
عاشقو عشق کی ہے نماز
خون بہرِ وضو چاہئے
ائے زمینِ تمنا بتا
اور کتنا لہو چاہئے
بزمِ اہلِ سخن کے لئے
شاعرِ خوش گُلو چاہئے
دل فسردہ ہے اشرف مرا
مجھ کو جام وسبو چاہئے
اشرف یعقوبی
6/2/H/1, K.B. 1st Lane
Narkeldanga, Kolkata-700011
Mob: 9903511902 / 9835628519
…………………………
|