* حاصل ہمیں سکوں تھا بہت کالی رات می *
غزل
حاصل ہمیں سکوں تھا بہت کالی رات میں
ہم لٹ گئے ہیں آکے اُجالوں کی بات میں
میں آنسوئوں سے لکھوں گا بربادیوں کا حال
کیا غم جو روشنائی نہیں ہے دوات میں
اک روز خامشی کی رِدا اوڑھ لونگا میں
تم ڈھونڈتے پھروگے مجھے کائنات میں
آرائشِ حیات میسر کہاں مجھے
اپنی تو ساری عمر کٹی حادثات میں
مجھ کو بتا رہا ہے وہ جنت کا راستہ
ملتا ہے جو حسین جہنم سے رات میں
اپنے مخالفوں سے نمٹ لیتا ہوں مگر
اب کیا کروں کہ دوست بھی رہتے ہیں گھات میں
کترا کے حادثوں سے گذرتا نہیں ہوں میں
اشرف کٹی ہے عمر مری حادثات میں
اشرف یعقوبی
6/2/H/1, K.B. 1st Lane
Narkeldanga, Kolkata-700011
Mob: 9903511902 / 9835628519
…………………………
|