* کس واسطے علاج کرائیں طبیب سے *
غزل
کس واسطے علاج کرائیں طبیب سے
زخموں کے پھول کھلتے ہیں دل میں نصیب سے
جو پھول دور سے نظر آتے ہیں پُر شباب
دیکھو ذرا انہیں کبھی جاکر قریب سے
شامل لہو انہیں کا ہے اک ایک اینٹ میں
اونچی عمارتوں کی ہے عظمت غریب سے
اس درجہ بد گمان وہ پہلے کبھی نہ تھا
شائد وہ جا ملا ہے ہمارے رقیب سے
جو کہتے ہو وہ کر کے دکھاتے نہیں ہو تم
کر دار ہوگئے ہیں تمہارے عجیب سے
سچ بولتے رہیں گے ہم اشرف تمام عمر
ہم اہلِ عشق ڈرتے نہیں ہیں صلیب سے
اشرف یعقوبی
6/2/H/1, K.B. 1st Lane
Narkeldanga, Kolkata-700011
Mob: 9903511902 / 9835628519
…………………………
|