|
* اندھی گلی کا بچہ *
اندھی گلی کا بچہ
جہاں پہ روشن دماغ والے
تھے روشنی کے نہانے والے
اور ان کے بچے چہک رہے تھے
گلی میں چاندی کے طشت جیسے
کہ آگیا ایک اور بچہ
وہ پیچھے والی گلی کا بچہ
کہ جس کو اندھی گلی بھی کہہ کر
پکارتے ہیں زمانے والے
وہ بچہ گورا نہیں تھا لیکن
خبر یہ اس کو نہیں تھی شائد
کہ رنگ اس کا نہیں ہے گورا
تو ڈانٹ کانی پڑے گی اس کو
نکالا جائے گا روشنی سے
دھکیلا جائے گا تیرگی میں
پھر آئے گا جوشِ بر تری جب
وہ بن کے ابھرے گا انقلابی
پھر اپنی اندھی گلی سے چل کر
بنے گا ’’ نلسن منڈیلا‘‘ اک دن
اشرف یعقوبی
6/2/H/1, K.B. 1st Lane
Narkeldanga, Kolkata-700011
Mob: 9903511902 / 9835628519
…………………………
|
|