donateplease
newsletter
newsletter
rishta online logo
rosemine
Bazme Adab
Google   Site  
Bookmark and Share 
design_poetry
Share on Facebook
 
Ashraf Yaqubi
 
Share to Aalmi Urdu Ghar
* قومی یکجہتی کے گیت *
قومی یکجہتی کے گیت

جشن آزادی ہمیں مل کر منانا چاہئے
ہر قدم پر پیار کی گنگا بہانا چاہئے

اب کسی معصوم کے دل میں رہے نہ کوئی غم
اب کسی بے کس پہ ڈھایا جائے نہ کوئی ستم
دوستوں آئو یہ مل کر آج ہم کھائیں قسم
ایک تھے ہم ایک ہیں سب کو بتانا چاہئے
جشن آزادی ہمیں مل کر منانا چاہئے

آدمی کو زندگانی کی خوشی حاصل رہے
اب کوئی انساں نہ میرے ملک کا جاہل رہے
دوڑ میں تعلیم کی ہر آدمی شامل رہے
اب زمانے کے مقابل ہم کو آنا چاہئے
جشن آزادی ہمیں مل کر منانا چاہئے

ہر قدم پر پیار کا سورج اُگاتے جائیں گے
اور نفرت کے اندھیروں کو مٹاتے جائیں گے
قومی یکجہتی کا مل کر گیت گاتے جائیں گے
یکتا اپنی زمانے کو دیکھانا چاہئے

جشن آزادی ہمیں مل کر منانا چاہئے
سوکھنے پائے نہ اپنی لہلہاتی کھیتیاں
اب کہیں جلنے نہ پائیں بیکسوں کی بستیاں
اب چلیں بے خوف ہو کر ماں بہن اور بیٹیاں
آتشِ نفرت سے اب دامن بچانا چاہئے

جشن آزادی ہمیں مل کر منانا چاہئے
دی ہے جو تعلیم باپو نے رہے وہ دھیان میں
آگ نفرت کی نہ پھیلے ملک ہندوستان میں
پیار ہمدردی کا جذبہ ہو ہر اک انسان میں
نفرتوں کی تیرگی اشرفؔ مٹانا چاہئے
جشن آزادی ہمیں مل کر منانا چاہئے

اشرف یعقوبی

6/2/H/1, K.B. 1st Lane
Narkeldanga, Kolkata-700011
Mob: 9903511902 / 9835628519
بشکریہ: مشتاق دربھنگوی
…………………………
 
Comments


Login

You are Visitor Number : 329