* دل کو کیسا روگ لگاہے ،تم بھی چپ اور *
غزل
دل کو کیسا روگ لگاہے ،تم بھی چپ اور ہم بھی چپ
سارا عالم پوچھ رہاہے ،تم بھی چپ اور ہم بھی چپ
سربستہ رازوں کی صورت دل میں زخم چھپائے ہیں
یہ بھی اک جینے کی ادا ہے ،تم بھی چپ اور ہم بھی چپ
کل تک دل کے دروازے پر پہروں باتیں ہوتی تھیں
کون کہے؟ کیا آج ہواہے، تم بھی چپ اور ہم بھی چپ
خلوت خلوت، محفل محفل خاموشی کے ڈیرے ہیں
ہونٹوں پر کیا وقت پڑاہے، تم بھی چپ اور ہم بھی چپ
چہرہ چہرہ، غزلیں غزلیں، نظریں نظریں افسانے
فن نے کیا کیا روپ لیاہے، تم بھی چپ اور ہم بھی چپ
٭٭٭
|