donateplease
newsletter
newsletter
rishta online logo
rosemine
Bazme Adab
Google   Site  
Bookmark and Share 
design_poetry
Share on Facebook
 
Shakeb Ayaz
 
Share to Aalmi Urdu Ghar
* فصل گل آئی ہے زنجیر ہلا نے کیلئے *
غزل

فصل گل آئی ہے زنجیر ہلا نے کیلئے
گڑپڑی پائوں پھر ہم کو منانے کیلئے
تم کو تجدید ملاقات پہ اصرار رہا
اور برے بن گئے ہم سارے زمانے کیلئے
ہم کو کرنا ہی پڑا ترک تعلق تم سے
ان کو ہنسے کیلئے تم کو رلانے کیلئے
میری زنجیر کے بل آج نہ کل ٹوٹیں گے
آپ تیار رہیں ناز اٹھانے کیلئے
ہر نظر بار سنبھالے تری آرائش کا
یہ تو ممکن ہی نہیں آئینہ خانے کیلئے
قریۂ شوق میں رنگوں کی پھواریں برسیں
آپ خوش بوکی طرح آتے ہیں جانے کیلئے
عہد گم نام کی تاریخ ادب تو لکھئے
میری خاطر نہ سہی اگلے زمانے کیلئے
٭٭٭
 
Comments


Login

You are Visitor Number : 305