* یہ دنیا رو برو ہوتی رہے گی *
غزل
یہ دنیا رو برو ہوتی رہے گی
شریک رنگ وبو ہوتی رہے گی
بنائی ہے یہ دنیا جس نے اس سے
ہمیشہ گفتگو ہوتی رہے گی
ہراک شئے میں ہے جبکہ توہی مضمر
یہ شرح رنگ وبوہوتی رہے گی
مرے اشعار ہی گونجیں گے ہر سو
مری ہی گفتگو ہوتی رہے گی
٭٭٭
|