* نام اِس میں آپ کا بھی آج شامل ہوگیا *
نام اِس میں آپ کا بھی آج شامل ہوگیا
اور بھی رنگیں مرا افسانۂ دل ہوگیا
زندگی میں جس قدر آسانیاں پیدا ہوئیں
زندہ رہنا آدمی کا اور مشکل ہوگیا
آپ کے آنے سے رونق انجمن میں آگئی
آپ کے جانے سے پھیکا رنگِ محفل ہوگیا
تھا وہ جب تنہا تو اس کی حیثیت قطرے کی تھی
بن گیا دریا وہ جب دریا میں شامل ہوگیا
پُر خطر راہوں سے ہم کو کر گیا جو باخبر
خود شکارِ حادثاتِ راہِ منزل ہوگیا
مجھ پہ استاذی رضائے مظہری کا فیض ہے
آج صابرؔ میں بھی کچھ کہنے کے قابل ہوگیا
**************** |