donateplease
newsletter
newsletter
rishta online logo
rosemine
Bazme Adab
Google   Site  
Bookmark and Share 
design_poetry
Share on Facebook
 
Halim Sabir
 
Share to Aalmi Urdu Ghar
* اُنہیں ممتا نے آنچل میں بڑے نازوں  *
اُنہیں ممتا نے آنچل میں بڑے نازوں سے پالا تھا
ستم گاروں نے جن بچوّں کو نیزے پر اچھالا تھا

ہمارے شہر میں جو کھیلتے تھے خون کی ہولی
تشدّد کی سیاست میں اُنہیں کا بول بالا تھا

دکھائی دے رہے تھے وہ ہمیں اجلے لباسوں میں
مگر اعمال تھے اُن کے سیہ اور دل بھی کالا تھا

اگر بس اُس کا چلتا تو اُسے بھی چھین لیتا وہ 
مرے منہ میں جو محنت کی کمائی کا نوالا تھا

ہمارے شہر میں آئی تھی اب کے ایسی دیوالی
کسی کا گھر اندھیرا تھا ، کسی گھر میں اجالا تھا

مری آنکھوں میں آنسو اور ہنسی تھی اُس کے چہرے پر
بھری محفل سے جب صابرؔ مجھے اُس نے نکالا تھا
********************
 
Comments


Login

You are Visitor Number : 249