* کرکے بیاں فرمانِ الٰہی *
کرکے بیاں فرمانِ الٰہی
دیتا ہے وہ حق کی گواہی
اُس پہ ہے میرا پختہ یقین
اے سکھی ساجن؟ نا سکھی دین
ء
ہے بے مثل اُس کی یکتائی
جس سے ہے منسوب خدائی
کس نے دیکھا ہے وہ نور
اے سکھی ساجن؟ نا سکھی طور
ء
سر نہ جھکائے شاہ کے آگے
صرف جھکے اللہ کے آگے
ایک ہے اُس کا ظاہر و باطن
اے سکھی ساجن؟ نا سکھی مومن
ء
حکمِ خدا دن رات سنائے
دینِ متیں کی بات سنائے
ہے وہ مردِ عالی مکارم
اے سکھی ساجن؟ نا سکھی عالم
*** |