* ہے وہ ماہرِ شیوہ بیانی *
ہے وہ ماہرِ شیوہ بیانی
جادوگرِ الفاظ و معانی
سامریٔ فن ، فکر کا ساحر
اے سکھی ساجن؟ نا سکھی شاعر
ء
اپنی اداکاری وہ دکھائے
سارے تماشائی کو لبھائے
سب ہیں اُس کے سامنے زیرو
اے سکھی ساجن؟ نا سکھی ہیرو
ء
لوگوں کو ہے اُس سے عقیدت
کرکے وعظ و پند و نصیحت
خوب اڑائے وہ رس گلا
اے سکھی ساجن؟ نا سکھی ملّا
ء
پوجا کا پرساد وہ بانٹے
کم پیسے جو دے تو ڈانٹے
کرکے اَدھرمی اُس کو ثابت
اے سکھی ساجن؟ نا سکھی پنڈت
*** |