* اُس کو فلمستان میں دیکھا *
اُس کو فلمستان میں دیکھا
نغموں کے سرتان میں دیکھا
سر چڑھ بولے اُس کا جادو
اے سکھی ساجن؟ نا سکھی اردو
ء
روز وہ پنگھٹ پر لے جائے
چلتے چلتے کمر بل کھائے
چھلکے رال اُس کے ہونٹوں پر
اے سکھی ساجن ؟نا سکھی گاگر
ء
رات کو چمکے اُس کا مکھڑا
لگتا ہے وہ نور کا ٹکڑا
گھر کے دیئے کو کردے ماند
اے سکھی ساجن؟ نا سکھی چاند
ء
صبح سویرے مجھ کو جگائے
نا جاگوں تو شور مچائے
دن چڑھے تک وہ نا کبھی سوتا
اے سکھی ساجن؟ نا سکھی توتا
*** |