* جی چاہے آنکھوں میں بسالوں *
جی چاہے آنکھوں میں بسالوں
میں اپنی پلکوں پہ سجالوں
من میں پیدا کردے ہلچل
اے سکھی ساجن؟ نا سکھی کاجل
ء
جب وہ مری پیشانی چومے
فرطِ مسرت سے دل جھومے
رونق چھا جائے چہرے پر
اے سکھی ساجن ؟ نا سکھی جھومر
ء
ساتھ مجھے وہ لے کر جائے
بابل کا گھر مجھ سے چھڑائے
دیکھ مجھے روئے ہمجولی
اے سکھی ساجن؟ نا سکھی ڈولی
ء
رہتی ہوں میں پیش وپس میں
کیسے کرلوں اُس کو بس میں
میرا جیون جائے جاگ
اے سکھی ساجن؟ نا سکھی بھاگ
*** |