* دیکھ اُسے سنگار کروں میں *
دیکھ اُسے سنگار کروں میں
بندیا سجائوں مانگ بھروں میں
دیکھے وہ بھی میرا جوبن
اے سکھی ساجن؟ نا سکھی درپن
ء
یوں وہ کاہل کردے تن کو
شل کردے پھرتیلے پن کو
چھین لے میری ساری چستی
اے سکھی ساجن؟ نا سکھی سستی
ء
سامنے رکھے مجھ کو نظر کے
کھیل دکھائے دنیا بھر کے
گویا میں ہوں اس کی بیوی
اے سکھی ساجن؟ نا سکھی ٹی وی
ء
اُونچا رکھے میرے سر کو
جھکنے نا دے میری نظر کو
سب سے بڑھ کر ہے وہ دولت
اے سکھی ساجن؟ نا سکھی عزت
*** |