* وہی مقبول ہوتا ہے *
خ
وہی مقبول ہوتا ہے
جو فن معقول ہوتا ہے
اُسے سنتا نہیں کوئی
جو قصہ طول ہوتا ہے
بزرگوں سے بزرگوں کا
بیاں منقول ہوتا ہے
ترا خط اب بہت دن پر
ہمیں موصول ہوتا ہے
کلیجہ چاک کرلے جو
وہ غنچہ پھول ہوتا ہے
اُسے عزت نہیں ملتی
جو نا معقول ہوتا ہے
**************** |