* جب وہ لپٹے میرے تن سے *
جب وہ لپٹے میرے تن سے
خوشبو پھیلے سارے بدن سے
مہکائے وہ میرا تن من
اے سکھی ساجن؟ نا سکھی چندن
ء
امیدوں کے پھول کھلائے
مایوسی کی دھند مٹائے
کردے میری دور نراشا
اے سکھی ساجن؟ نا سکھی آشا
ء
بستر چھوڑ کہاں میں جائوں
کمزوری سے چل نا پائوں
جب سے ہوا اُس سے سنجوگ
اے سکھی ساجن؟ نا سکھی روگ
ء
رم جھم رم جھم برکھا برسے
بن اُس کے نا نکلوں گھر سے
دھوپ سے بھی وہ مجھ کو بچاتا
اے سکھی ساجن؟ نا سکھی چھاتا
*** |