* سردی میں تن کو گرمائے *
سردی میں تن کو گرمائے
راحت کا احساس جگائے
گرم سنہرا اُس کا روپ
اے سکھی ساجن؟ نا سکھی دھوپ
ء
پیاری صورت دیکھ کے مچلے
ہو جائے باہر قابو سے
اُس کو سمجھانا مشکل
اے سکھی ساجن؟ نا سکھی دل
ء
منہ سے لگے جب وہ ہرجائی
کردے میری نام ہنسائی
صورت اُس کی کالی کالی
اے سکھی ساجن؟ نا سکھی گالی
ء
اُس کا جادو سر چڑھ بولے
کوئی اسے کیوں سر سے کھولے
اُس کی کساوٹ ہے بڑی تگڑی
اے سکھی ساجن؟ نا سکھی پگڑی
*** |