* اُس کا سارا انگ ہے سونا *
اُس کا سارا انگ ہے سونا
چم چم چمکے روپ سلونا
کیوں نہ لبھائے وہ میرا من
اے سکھی ساجن؟ نا سکھی کنگن
ء
جب وہ بھگو ڈالے تن سارا
بھیگا انگ لگے بڑا پیارا
گرمی میں ہو اُس کی خواہش
اے سکھی ساجن؟ نا سکھی بارش
ء
جب وہ گرجے تو ڈر لاگے
کون کھڑا ہو اُس کے آگے
جس کو پکڑے کردے ڈھیر
اے سکھی ساجن؟ نا سکھی شیر
ء
مجھ سے بے حد پیار کرے وہ
اور کبھی تکرار کرے وہ
پل پل بدلے اُس کا تیور
اے سکھی ساجن؟ نا سکھی دیور
*** |