* بن کے دلہن سسرال جب آئی *
بن کے دلہن سسرال جب آئی
میری خوشی اُس کو نا بھائی
مجھ کو بناکے رکھا بندی
اے سکھی ساجن ؟ نا سکھی نندی
ء
لے کے چلے وہ ہلکے ہلکے
آئے مزہ رستے میں چل کے
پڑنے نا دے ایڑی پر بل
اے سکھی ساجن؟ نا سکھی سنڈل
ء
اُس کے دام میں جب میں آئی
کم عقلی سے بچ نا پائی
اُس نے بنایا مجھ کو بوکا
اے سکھی ساجن؟ نا سکھی دھوکا
ء
اُس نے میرے باغ سجائے
پودے اگائے ، پھول کھلائے
اُس کے دم سے ہے ہریالی
اے سکھی ساجن؟ نا سکھی مالی
*** |