* جوڑے کسی کے کب جڑتا ہے *
جوڑے کسی کے کب جڑتا ہے
جب وہ جوڑے تب جڑتا ہے
کاتبِ قسمت کا ہے نوشتہ
اے سکھی ساجن؟ نا سکھی رشتہ
ء
گھر میں رہوں میں اُس کے ڈر سے
مجھ کو نکلنے دے نا گھر سے
پھیلا دے سناٹا ہر سو
اے سکھی ساجن؟ نا سکھی کرفیو
ء
سج کے نکلے وہ ہاتھی پر
دیکھیں اُس کو لوگ نظر بھر
باجے نگر میں اُس کا باجا
اے سکھی ساجن؟ نا سکھی راجا
ء
اُس موئے کا منہ ہے کالا
پہنائے کون اُس کو مالا
ڈال دے وہ اپنوں میں پھوٹ
اے سکھی ساجن؟ نا سکھی جھوٹ
*** |