* جب وہ میرے دل میں سمائے *
جب وہ میرے دل میں سمائے
اُس کا آنا مجھ کو بھائے
سکھ سے سوئوں ساری رین
اے سکھی ساجن؟ نا سکھی چین
ء
اُس نے بڑھائی رونق گھر کی
چمکی قسمت بام و در کی
لے کے آیا خوشی کا ساماں
اے سکھی ساجن؟ نا سکھی مہماں
ء
جس کو چھوئے وہ میلا کردے
گردِ کثافت اُس میں بھردے
اُس سے الجھنا ہی ہے فضول
اے سکھی ساجن؟ نا سکھی دھول
ء
پیارے پیارے گیت سنائے
راگ بھرے سنگیت سنائے
اُس کی چاہت ہو مجھے ہردم
اے سکھی ساجن؟ نا سکھی سرگم
*** |