* بن کے نیا جب وہ آتا ہے *
بن کے نیا جب وہ آتا ہے
رنگِ مسرّت چھلکاتا ہے
پھر بن جاتا ہے جنجال
اے سکھی ساجن؟ نا سکھی سال
ء
گھنٹوں میرا جی بہلائے
اُس کا کرشمہ مجھ کو لبھائے
دیکھتی ہی رہ جائوں میں بس
اے سکھی ساجن؟ نا سکھی سرکس
ء
اپنی سبق آموز کہانی
سنوائے پردے کی زبانی
اُس سے بھی میں سیکھوں علم
اے سکھی ساجن؟ نا سکھی فلم
ء
میری پیاس بجھاتا ہے وہ
تن کو مرے گرماتا ہے وہ
پاس ہے میرے صبح و شام
اے سکھی ساجن؟ نا سکھی جام
*** |